سردار غلام صادق کے انتقال پروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا اظہاررنج وغم

72

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار غلام صادق کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم سردار غلام صادق کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل سے نوازے۔