آتشزدگی ،ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں بدھ کو ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کٹی پہاڑی اسلامیہ کالونی کے مکان نمبر 520 کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر 38سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور ا س سے نقدرقم اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے، جس کے بعد زخمی کو فوری طوراسپتال منتقل کیا گیا،جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔عبداللہ شاہ غازیؒ گوٹھ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 35سالہ محمداکرم ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کو حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بدھ کی صبح لیاری نیا آباد گلی نمبر 7 حاجی شیرمال والے کے قریب واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی فلیٹ کا رہائشی عمران اسکی بیوی روبینہ دو بچے علی اور حسین آگ کے شعلوں میں پھنس گئے آگ لگنے کی اطلاع پر ایدھی امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 4 زخمیوں کو جھلسی ہو ئی حالت میں نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کیا ۔ کورنگی ویٹاچورنگی نصرت کالونی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ عبدالشکور زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ۔ ماڑی پورروڈ کے42سالہ منتھر ولد بندی کی لاش برآمد ہوئی ،ماری پورپولیس نے موقع پر پہچ کر لاش اسپتال منتقل کردی جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کے طبعی قرار دی گئی پولیس نے لاش اہلخانہ کے حوالے کردی ،اورنگی ٹائون غازی آباد میں مزاحمت کرنے پر مسلح رہزنون نے 40سالہ عمانویل ولد خورشید موسٰی کوزخمی کردیا ۔