ڈکیت گروپ کے انتہائی مطلوب 2 کارندوں سمیت 130 گرفتار

302

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اورپولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 80ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2 کارندے اور2 چور خواتین بھی شامل ہیں ، ملزمان میں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،رہزنی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث بتائے جاتے ہیں، 2ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا‘ قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،منشیات ، مسروقہ موٹرسائیکلیںاور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں ، تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2کارندوں شارخ عرف لیون اور وقار احد کو گرفتار کر لیا۔رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر میں چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرزمددگارد واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا،نیو ٹاؤن پولیس نے 2مارچھاپا مار کارروائیوں میں4ملزمان شہباز رضوان، عظیم اور شاکر کو گرفتار کرلیا ۔ 15مددگارپولیس نے ایک کارروائی میں گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے چور گروہ کی دو خواتین کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے مبینہ طور پر چرائے گئے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد ہوئے جس پر دونوں خواتین کو بوٹ بیسن پولیس کے حوالے کردیاگیا ،سچل پولیس نے مدینہ کالونی اسکیم 33 نزد سعادی ٹائون کے قریب واقع منشیات کے اڈے پر چھاپا مارا جہاںمبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم گل کریم ولد باچاخان کوزخمی حالت جبکہ دیگر 3 ملزمان رحمت اللہ، شاہد اور نور اللہ کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، گلستان جوہرمیں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ہونے والے ملزم رشید کو گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا، جمشید کوارٹر پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا بنانے اور سپلائی کرنے والے 6ملزمان عمیر ، سمیر ،شاہ زیب ، اکبر،جمال ، شہباز عرف واڑی گرفتار کرلیا۔ فیروز آباد پولیس نے فیاض سینٹر شاہراہ فیصل کے قریب سے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان محمد وسیم ولد محمد سلمان،ا محمد عامر ولد محمد ناصر اور کفایت اللہ ولد سعید اللہ کو گرفتار کرلیا ۔کلاکوٹ پولیس نے2 منشیات فروشوں مزمل عرف وقاص ولد شوکت علی اور واجدعلی ولدماسٹر اکبر علی جب ڈاکس پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میںملوث 2فضل حسین اور سہیل کوگرفتار کرلیا ۔نیپئر پولیس نے ایک منشیات فروش محمدیونس ولد محمد الیاس کوگرفتارکرلیا، پاک کالونی پولیس نے لو لائن بریج کے قریب سے ڈکیتی کی واراداتوں میں ملوث ملزم سلمان عرف ببلو جب کہ لیاری ندی منگھوپیر کے قریب سے منشیات کے ڈیلر جاسم ولد محمد عظیم گرفتار کرلیا۔ ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جبکہ ایسٹ زون کراچی پولیس نے24 گھنٹوں میں 50 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والوں میں 7 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔