پولیس کے مزید51اہلکار وں کورونا میں مبتلا‘تعداد3703 ہوگئی

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے مزید51اہلکار کوروناوائرس کا شکار ہوگئے۔ مجموعی تعداد3703تک پہنچ گئی ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران کورونا کے1642 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 51کیسز مثبت آئے،جس کے بعدکورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 3703 ہوگئی ،کورونا کے دوران اپنے فرائض ادا کرنے والے 20پولیس افسران وجوان شہید ہوئے۔ ترجمان کے مطابق زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 202 ہے۔ابتک3481افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پرخیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیادپراقدامات جاری ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پرکام کرنیوالے افسران اورجوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔