سینٹرل جیل کی سیکورٹی خطرے میں‘576اسامیوں میں سے 277خالی

226

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سینٹرل جیل میںمطلوبہ تعداد سے کم پولیس اہلکاروں کی تعیناتی نے جیل کے حفاظتی قدامات خطرے میں ڈال دیے‘ جیل پولیس کی 576 اسامیوں میں سے 277 خالی پڑی ہیں،جیل پولیس کے ایک سو اہلکار بھی وی آئی پی ڈیوٹیز پر ہیں باخبرذ رائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی نے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھے گئے ایک خطہ میں بتایاہے کہ جیل پولیس کی 576 اسامیوں میں سے 277 خالی پڑی ہیں، 5 سال سے جیل انتظامیہ کی بھرتیوں کی درخواستیں نظرانداز کی جارہی ہے ،جیل پولیس میں 9سال سے بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ذرائع سینٹرل جیل کا کہنا تھاکہ سینٹرل جیل کراچی کی سیکورٹی پر 576 اہلکار مامور ہونے چاہییں لیکن اس وقت صرف 200 اہلکار سیکورٹی کی ذمے داری نبھارہے ہیں 38ایکڑ پر محیط سینٹرل جیل کراچی57بیرکس اور 215 سیلز پر مشتمل ہے،سینٹرل جیل میں 2400قیدی رکھنے کی گنجائش ہے، جیل میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ قیدیوںکو رکھا گیاہے، جن کی تعداد4000 سے زائد ہے۔سپرٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر ذمے دار ان افسران کہناتھا کہ جیل عملہ کراچی سینٹرل جیل میں ناخوشگوار واقعہ کے ذمے دار نہیں ہوں گے۔ سینٹرل جیل کراچی نے آئی جی جیل کو خط لکھ کر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ،سینٹرل جیل میں ڈینیئل پرل اورسانحہ صفورا کے ملزمان بھی قید ہیں۔