غربی میں234اور وسطی میں 233ہائی پروفائل منشیات فروش سرگرم

164

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں منشیات فروشوں کے ایک ہزار سے زائد بڑے گروہ سرگرم ہیں، ان گروہوں کی سب سے بڑی تعداد ضلع غربی اور وسطی میں سرگرم ہے۔ شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں کے حوالے سے کراچی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر خصوصی رپورٹ تیار لی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے 7 اضلاع میں ایک ہزار سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم ہیں، سب سے زیادہ منشیات فروش ضلع غربی اور وسطی میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع غربی میں 234 اور وسطی میں 233 ہائی پروفائل منشیات فروش ہیں۔ اسی طرح ملیر میں 143، کورنگی میں118 اور جنوبی میں 114 منشیات فروش ہیں جبکہ سٹی میں 105 اور شرقی میں 90 منشیات فروش کام کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، شہر میں ایک ہزار38منشیات فروش منظم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد 25فیصد اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی۔