اسٹیل ملزٹریڈیونینزاوردیگرجماعتوں کامشترکہ اجلاس

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت ضلع ملیر کی سیاسی ، مذہبی اور پاکستان اسٹیل کی ٹریڈ یونینز کا مشترکہ اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام کی زیر صدارت نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام(ف)،مسلم لیگ فنگشنل، تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان اسٹیل مل کی مختلف ٹریڈ یونینز جن میں پاکستان اسٹیل لیبر یونین ( پاسلو) ، پیپلز لیبر یونین، انصاف لیبر یونین،ٹاپس سمیت دیگر ٹریڈ یونینز کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔آل پارٹیز کانفرنس نے متفقہ طور پر موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کے4544 ملازمین کی برطرفی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آئندہ دنوں میں مزید ملازمین کی جبری برطرفی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے اسٹیل مل کی بحالی کے جو دعوے کیے تھے وہ تمام جھوٹے ثابت ہوئے اور ایک بار پھر یوٹرن لے لیا گیا۔ انہوںنے کہ جماعت اسلامی پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔