ملازمین کی برطرفی ‘ ایمپلائز یونین اسٹیل مل عدالت پہنچ گئی( فیصلہ کالعدم کرنیکی اپیل)

587

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کی برطرفی اور نیب تحقیقات کے لیے اسٹیل مل کی ایمپلائز یونین آف پاکستان نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔ بدھ کو یونین نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اور وزیراعظم نوکریاں دینے کے بجائے ہزاروں ملازمین کو نکال رہے ہیں‘ ایک اسٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو نہیں نکالا جا سکتا جبکہ اسٹیل مل انتظامیہ سے پوچھا جائے کہ ایک ہزار9 سو 13 ایکٹر اراضی کا کرایہ اور نیشنل انڈسٹری زون سے ملنے والی رقم کہاں جا رہی ہے؟ اسٹیل مل میں مشینری کی چوری کے ذمے دار کون ہیں؟ لہٰذا استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 4 ہزار 544 ملازمین کی برطرفی کے اقدام کوغیر قانونی قرار دیا جائے او ر رقم کے حوالے سے نیب سے تحقیقات کرانے کے احکامات دیے جائیں۔