معذوروں کا عالمی دن‘ کل ادارہ نورحق میں پروگرام ہو گا

245

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ایک خصوصی پروگرام کل بروز جمعہ 4دسمبر کو صبح11بجے دن ادارہ نور حق میں منعقد ہو گا ، جس میں پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن کے چیئر مین شاہد احمد میمن ، قوت ِ سماعت و گویائی سے محروم افراد کے رہنما خورشید اختر اور معذور افرادکے دیگر نمائندے بھی خطاب کریں گے اور اپنے مسائل میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کریں گے ۔ نیز وہ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے شروع کی جانے والی ’’حقوق کراچی تحریک ‘‘ کی حمایت کا بھی اعلان کریں گے۔