کشمیریوں کا نام نہاد ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

248

سرینگر(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوپور کے علاقے ڈورو میں لوگوں نے منگل کے روز ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے آبائی قصبے ڈورو میں ایک فیصدسے بھی کم ووٹ ڈالے گئے۔ گائو ں میں 1600رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 15 ووٹ ڈالے گئے ۔دوسری طرف سوپور کے علاقوں زینہ گیر ، ڈانگر پورہ ، وٹلب ، وارپورہ اورہتھ لنگو میں کچھ ووٹرز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ جانتے ہیں کہ انتخابات میں حصہ لینے سے تنازع کشمیر کے حل پر کوئی اثر نہیں پڑے گاتاہم انہوںنے صرف اس امید کے ساتھ ووٹ دیا کہ اس سے ان کے علاقوں میںترقی ہوگی۔ کچھ دیگر ووٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے انتخابات میں حصہ لینے کا واحد مقصدہندو انتہا پسندتنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے چھٹکارا حاصل کرناہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ اب تک بہت زیادہ ناانصافی ہوئی ہے۔