شام: بشار الاسد کا فوج میں شمولیت سے متعلق نیا فیصلہ

576

شام میں پہلی بار غیر فوجی مرد حضرات مخصوص فیس کی ادائیگی کے بعد فوجی خدمات سے رخصت حاصل کرسکتے ہیں۔

کوروناوائرس وبا کے باعث معاشی بحران کی وجہ سے شام کے موجودہ صدر بشار الاسد نے اپنی حکومت کی مالی اعانت کے لئے نئی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنے چچا زاد بھائی رامی مخلوف جو کہ بشار الاسد کے قوی حمایتی ہیں، سے لاکھوں ڈالرز ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بشار الاسد کی جانب سے نافذ کردہ اس نئے قانون میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو طبی وجوہات کی بناء پر مزید فوجی خدمات انجام نہیں دے سکتے اور اسلحہ کا وزن برداشت نہیں کرسکتے، انہیں بھی فوجی خدمات سے استثنائی فیس ادا کرنا ہوگی۔