کوئٹہ ،خانوزئی سے ایک شخص کی لاش برآمد

262

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ، بعد ازاں لاش اسپتال منتقل کردی گئی جہاں مقتول کی شناخت نور محمد ولد محمد عمر سکنہ خانوزئی کے نام سے ہوئی ۔ نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی اس سلسلے میںمزید کارروائی کی جارہی ہے ۔