ٹنڈوالٰہیار، گوٹھ جیو خان لوند کے رہائشیوں کاپولیس کیخلاف احتجاج

602

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)تعلقہ جھنڈو مر ی کے ہیڈ کوارٹر پیارولونڈ کے گوٹھ جیو خان لوند کے درجنوں رہائشیوں کا پیارو لوند پولیس کے خلاف تعلقہ نیشنل پر یس کلب جھنڈو مر ی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ، احتجاجی مظاہر ے کی قیادت ذوالفقار علی بھٹو نے کی۔ تفصیلات کے مطابق پیارو لونڈ کے گوٹھ جیو خان لونڈ کے در جنوں افراد نے علاقے کے رہائشی ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پیارولونڈ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔مظاہرین سے ذوالفقار علی بھٹو ،حاجی گلشیراور حاجی اکبر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج پو لیس کی زیاتیوں کے خلاف ہے گزشتہ روز پیارو لونڈ پولیس نے بے گناہ ہمارے نوجوان سکندر مستوئی کو راستے سے گر فتار کر کے لے گئی ہے جبکہ سکند ر مستوئی اپنے گھر والوں کی دوا لے کر آرہے تھے جو کہ خو د بھی سخت بیمار ہے اس کے با وجود پیارو لونڈ پولیس نے بے جا اور بے گناہ نوجوان کو گر فتار کر کے منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے بے گناہ کیس میں داخل کر کے بھاری رشوت طلب کر رہے ہیں پولیس غر یب افراد کے خلاف کارروائی کر نے کو اپنا فر ض سمجھتی ہے جبکہ پیارو لونڈ سمیت پورے ضلع میں منشیات کھلے عام با اثر افراد فر وخت کر رہے ہیں لیکن پولیس کو وہ نظر نہیں آتے، پولیس کو صر ف غر یب افراد نظر آتے ہیں اور انہیں گر فتار کر کے ان پر جھوٹے منشیات کے کیس داخل کر کے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے اپنا رویہ تبد یل نہ کیا تو وہ احتجاج کے دائر ے کار کو وسیع کر تے ہوئے حیدر آباد پر یس کلب پر احتجاج کریں گے اور انصاف کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے دروازے پر بھی دستک دیں گے۔ انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار سے مطالبہ کیا کہ غر یبوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور پولیس کی زیاتیوں سے نجات دلائی جائے جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او پیارو لوند نے اپنا مؤقف دیتے ہو ئے کہا کہ سکندر مستوئی منشیات فر وش ہے اور دوران تلاشی اس کے قبضے مین پوری بر آمد ہوئی ہے جس کے باعث اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔