سی پیک ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکام سی پیک

734

اسلام آباد(اے پی پی):سی پیک کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافی ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق کے تحت دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں کام جاری ہے، جبکہ برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین سائنس، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں فروغ سے پاکستان کے عوام مستفید ہوں گے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان میں سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق حکومت چینی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے ذرائع آمدورفت میں بہتری سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں، جبکہ شاہراہوں کی حالت میں بہتری سے مسافت میں کمی اور سفر کو آرام دہ بھی بنایا ہے۔