اسلام آباد: کورونا کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ

492
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کےباعث قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 31جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،  جس میں الیکشن کے اندر  الیکٹرانک ووٹنگ مشین،بائیومیٹرک مشین اورآئی ووٹنگ کے استعمال پرغور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے،این سی او سی نے ضمنی انتخابات 31جنوری تک ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی،این سی او سی 31دسمبر کو ضمنی الیکشن سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے گی۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا تھا کہ میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے الیکشن شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ، بائیومیٹرک، آئی ووٹنگ کیلئےعجلت میں فیصلہ انتخابات پراثرڈال سکتاہے،اس ضمن میں ووٹنگ کیلئےفیصلےسےقبل مضمرات کاجائزہ لینابہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مردم شماری کی سرکاری اشاعت کامعاملہ حکومت سےدوبارہ اٹھایاجائےگا،لاہورسمیت پنجاب میں پرانی اور کھٹارا پبلک ٹرانسپورٹ بندکرنےکابھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے 3دسمبر کو وفاقی سیکریٹری قانون اور پارلیمانی امور کو معاونت کے لیے بلایا ہے۔