ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

358

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق میرپور میں سب سے زیادہ 20.62 فیصد مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.58 فیصد تک پہنچ گئی۔

حیدر آباد میں 19.03 فیصد مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہے۔

پنجاب 3.05، سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 14.01 فیصد ہے۔ بلوچستان 9.4، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 4.3 فیصد ہے۔

جب کہ خیبرپختونخوا 3.08، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 2.06 فیصد ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 67 مریض انتقال کرگئے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔