ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

178

کراچی (آن لائن )ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔عادل صدایقی صوبائی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں ۔عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے ۔عادل صدیقی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ عادل صدیقی کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی عادل صدیقی کراچی کے نجی اسپتال میں انتہاء نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔