نیو اسٹار کرکٹ کلب گوادر کے اجلاس میں پرویز جمیل سرپرست مقرر

275

گوادر(رپورٹ:حاجی حنیف حسین)نیو اسٹار کرکٹ کلب گوادر کا جنرل باڈی اجلاس متفرق ایجنڈوں کے ساتھ کپتان پرویز جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پرویز جمیل ‘ ڈاکٹر مجید راجہ ‘ حاجی حنیف حسین اور شاہنواز نے گوادر کے لیجنڈ کرکٹرشبیر ماجد صاکو اجلاس میں شریک ہونے پہ خوش آمدید کہا اور کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی۔شبیر ماجد نے کہا کہ مجھے کلب کے اجلاس میں شریک ہونے پہ بہت دلی خوشی ہوئی ہے اور اعزازی ممبرشپ دئیے جانے پہ میں آپ دوستوں کا بے حد مشکور ہوں۔ جلیل الرحمان نے کہا کہ ہم پریکٹس سیشن میں بہت سستی کا شکار اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر ر ہے ہیں جو ایک نیک شگون نہیں ہے۔امجد مراد نے کہا کہ ہمیں سنیئر اور جونیئر کمبینیشن کا صحیح طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ مجید راجہ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بہت مسائل کا سامنا کیا ہیء اور اب آپ نوجوان کھلاڑی کلب کو مزید جلا بخشیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ حاجی حنیف حسین جیسا محنتی پرخلوص و پیشہ ور سربراہ کلب میں موجود ہے کہ جنہوں نے گوادر کرکٹ کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے اور پلینگ رائٹس کی جدوجہد میں ایک بہترین ر ہنما ثابت ہوئے ہیں۔ تمام ممبرز نے کلب کے بانی ارکان(1983) کپتان پرویز جمیل’ عبدالمجید راجہ ‘ استاد محمد اسحاق’ حاجی غلام محمد ‘ عین قادر ‘ غلام قادر کرمانی ‘ اسلم کٹھے ‘ فیض نگوری’ کریم نواز ‘ بلال بلو ‘ اقبال’ اللہ بخش کی لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں نیواسٹار کرکٹ کلب کے نئے عہدیداروں کا چنائو ہوا جس میںآدم قادربخش سرپرست اعلی، حاجی غلام محمد صدر، فیض نگوری سینیر نائب صدر، حاجی حنیف حسین جونیئر نائب صدر، جلیل الرحمان جنرل سیکریٹری، پرویز جمیل جوائنٹ سیکریٹری، جاوید سلمان خازن، نجیب حبیب پریس سیکریٹری، مولانا عبدالہادی سوشل ممبر ، جمیل الرحمان میڈیکل کم فزیوتھراپسٹ ، اعجاز سینیر کلب کپتان اور ظریف مروان نائب کپتان مقرر ہوئے۔