کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، فعال کیسز 48 ہزار سے متجاوز

239

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24، 8,025 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 576 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 73  ہزار 14، پنجاب میں 119,053 ،بلوچستان میں 17,158، خیبرپختونخواہ 47,190، گلگت بلتستان میں 4,649، اسلام آباد میں 30,123 اور آزاد کشمیر میں 6,855 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 55 لاکھ8  ہزار 810 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 302  ٹیسٹ کے دوران 2,839 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 40 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,046 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,924، پنجاب 2,991، خیبرپختونخوا 1,368، اسلام آباد 314، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 166 اورآزاد کشمیر میں 165 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 41 ہزار 423 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 30 لاکھ 72  ہزار 475 افراد متاثر، 14 لاکھ 65 ہزار 181 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 35 لاکھ 45  ہزار 829 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔