لوگوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا‘ یاسمین راشد

112

لاہور(صباح نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لوگوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا، شروع دن سے سے کہہ رہی ہوں بڑے اجتماع سے گریز کریں، مہربانی کرکے جلسے جلوس نہ کریں، اپوزیشن کے رویے سے افسوس ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،باقی تمام شہروں کی نسبت اس وقت ملتان میں شرح سب سے زیادہ12 فیصد ہے، متاثرہ افراد کی شرح بڑھنے سے ہم پریشان ہیں،پنجاب میں کورونا کے سنجیدہ کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں، اس وقت پنجاب میں 1 لاکھ 18ہزار کیسز ہیں، پنجاب میں 997افراد میں سے143افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 19لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اوراب تک کورونا سے2979 کوگ انتقال کر گئے ہیں، صوبے میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 19اموات رپورٹ ہوئیں اور40ہزار لوگ آئیسولیٹ کیے ہوئے۔