فسطائیت کیخلاف اب مذمت نہیں مزاحمت ہوگی‘مریم نواز

177

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فسطائیت کے خلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کریں گے‘پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ30 نومبر سب رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا اب پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کریںگے‘ ظلم رہے اور امن بھی ہوکیا یہ ممکن ہے تم ہی کہو؟۔