گیس کابحران نااہل حکومت کاپیداکردہ ہے، امتیاز شیخ

171

کراچی(اسٹاف رپوٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا موسم سرما ہے اور اس بار بھی عوام کو شدید گیس بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وزارت توانائی میں اس وقت پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیم جو کہ نصف درجن سے زائد معاون خصوصی اور مشیروں پر مشتمل ہے،اس کے باوجود وزارت بہتری کی بجائے ابتری کا شکار ہے اس کا سبب یہ ہے کہ ان تمام مشیروں سے کام لینے کے بجائے ان کو بیان بازی کرنے پر لگایا گیا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی کے پچھلے سال کیے گئے تمام دعوے اور وعدے جھوٹ کا پلندا ثابت ہوئے۔ انہوں کہا کہ گیس قلت کی وجہ سے نہ صرف گھریلو اور کمرشل صارفین کی زندگی اجیرن ہوئی ان کے ساتھ دہاڑی دار طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہاہے۔ گیس بحران حکمرانوں کی مسلسل نااہل ,ناکام پالیسیوں اور ان کی انا کی وجہ سے پیدا کردہ ہے ۔