پولیو زدہ اپوزیشن ملکی ترقی کو اپاہج کرناچاہتی ہے، فردوس عاشق

189

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پولیو زدہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پروموٹر بن چکا، جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر گھر آ رہا ہے، اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں، ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھر بھی جلسوں پر بضد ہے، جاتی امرا کی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے، پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے لیکن انہیں احساس ہی نہیں، ملتان میں ایک بار پھر تماشالگایا جا رہا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ بزدار حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔