او آئی سی وزرا ئے خارجہ کونسل کے47ویں اجلاس کا اختتام‘ اعلامیہ جاری

265

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کے اختتام پر جاری نیامے اعلامیہ میں جموں و کشمیر تنازعہ سے متعلق او آئی سی کے اصولی مؤقف کا اعادہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہاکہ نیامے اعلامیے میں واضح طور پر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے حوالے سے او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نائیجر میں اجلاس کے اختتام پر نیامے اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔نیامے اعلامیہ میں واضح طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کے مستقل اور اصولی موقف کا اعادہ کیاگیا ہے۔جموں و کشمیر تنازع کی نیامے اعلامیے میں شمولیت او آئی سی کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔