جوبائیڈن کی جیت کی وجہ ایشیائی امریکی ووٹرز بنے

689

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا میں جوبائیڈن کی جیت ایشیائی امریکی ووٹرزکی وجہ سے ممکن بنی.

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جارجیا 1992 کے بعد پہلی بار کسی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے حق میں گئی ہے اور نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جارجیا میں جیت ایشیائی امریکی ووٹرز کی وجہ سے ممکن بنی.

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 4 برس پہلے جارجیا میں ایشیائی امریکی سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں تھے، ایشیائی امریکی انتخابی مہم یا فنڈ ریزنگ تقاریب میں بھی جانے سے گریز کرتے تھے.

امریکی میڈیا کے مطابق صورتحال ڈرامائی طورپرتبدیل ہوئی اور نتیجہ صدارتی انتخاب میں سامنے آیا،جارجیا میں اب ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بھی ایشیائی امریکیوں کا کلیدی کردار ہوگا جبکہ جارجیا میں ایشیائی امریکی اور پیسیفک آئی لینڈرز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے.

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 306 ہے جبکہ ان کے حریف ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہے جس کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔