شہباز شریف کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

334

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے13افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور 10 ملزمان کے نام ای
سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی، ایم کیوایم کے راؤف صدیقی، محمد یحییٰ، شاہد جبار، محبوب الرحمن، نعمان، عبداللہ، عیسیٰ چیمہ سمیت 13 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اداروں نے ان افراد کے خلاف اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں‘ ان افراد کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں‘ ان افراد کے نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد یہ سب بیرون ملک سفر کرسکیں گے۔ اسی طرح سمیع اللہ، جنید اختر اور منصور قادر، جمال حسین سمیت 10 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ان میں3 ملزمان سمیع اللہ ، جنید اختر اور منصور قادر سادہ لوح عوام سے فراڈ کرنے پر نیب کو مطلوب ہیںجبکہ ملزم جمال حسین پر براہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔