مقبوضہ کشمیر کے عوام نے نام نہاد بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر د یا۔

241

 

سری نگر ( مانیٹر نگ ڈ یسک )مقبوضہ کشمیر کے عوام نے نام نہاد بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر د یا۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے بعد پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرادیے۔ حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی بار بلدیاتی (ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل – ڈی ڈی سی) کے انتخابات کرادیے۔گزشتہ سال بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ڈھونگ رچایا ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر ہفتے کو مقبوضہ وادی کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیااور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔