اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے، بلاول

210

 

کراچی(نمائندہ جسارت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کیے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔