انسانوں سے چُھپنے والا پودا

511

عام طور پر یہ پودے اکثر جنوب مغربی چین میں ہمالیائی اور ہینگڈوان پہاڑوں کی چوٹیوں کے درمیان پائے جاتے ہیں لیکن فریٹیلریا نامی ان پودوں کو تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے جو پتھریلی زمین میں چھپ جاتے ہیں۔

انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ انسانوں سے چھپ رہے ہوں۔ مقامی لوگوں کی جانب سے اس جڑی بوٹی والے پودوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی ہوئی ہے بنسبت دوسرے پودوں کے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ انسانوں کی بڑے پیمانے پر اس پودے کی کٹائی نے فریٹیلریا کو اپنے ماحول میں چھپنے کیلئے اپنی ہیئت میں تبدیلی لانے پر مجبور کردیا ہے۔

فرانسیسی نیشنل سنٹر برائے سائنسی تحقیق کے ایک ارتقائی حیاتیات کی ماہر کا کہنا ہے کہ اس پودے کے ارتقائی مراحل میں تبدیلی انسانوں کی وجہ سے آرہی ہے جو کہ نہایت دلچسپ ہے۔