آواز کو سن کر شکار کرنے والی مکڑی

645

کچھ مکڑیاں شکار کے آنے کی راہ تکتی ہیں اور جال بنتی ہیں لیکن اوگر مکڑی اپنے جال کو شکار پر لے جانے کے لئے اپنی سماعت کا استعمال کرتی ہے۔

الٹا لٹکی ہوئی یہ مکڑی اپنی ٹانگوں کے درمیان ایک مستطیل جال بنتی ہے۔ جب کوئی کیڑا قریب آتا ہے تو اُس کی آواز کو سن کت مکڑی پیچھے کی طرف گھومتی ہے اور جال کو اپنے شکار کی طرف پھینکتی ہے۔ شکار کی یہ تکنیک ایک اشارہ ہے کہ یہ مکڑیاں غیر متوقع طور پر آوازیں سن سکتی ہیں۔

محققین کرنٹ بیالوجی میں 29 اکتوبر کو آن لائن رپورٹ کرتے ہیں کہ کچھ سال پہلے تک ہمارے پاس واقعی کوئی ثبوت نہیں تھا کہ مکڑیاں سن بھی سکتی ہیں لیکن اب مکڑیوں کی متعدد اقسام کو دیکھا گیا ہے جو اپنی ٹانگوں پر خصوصی اعضاء کا استعمال کرتے ہوئے سن سکتی ہیں جن میں سے ایک اوگر مکڑی ہے۔