مریم نواز نے کبھی بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا، فردوس عاشق

307
لاہور:وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں

لاہور (آن لائن) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے لیے گھر سے کھانا آتا تھا، انہوں نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا، مریم نواز نے انگلی اٹھانی ہے تو گھر کے باورچی پر اٹھائیں، جیل کا کھانا کھاتے تو پتا چلتا عام قیدی اور آپ میں کیا فرق ہے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول پر رہائی میں توسیع دی، جب سے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا ان کا نوحہ اور ماتم جاری ہے، ن لیگ کا مطلب نالائق، نااہل اور نادان ہے، اداروں کو با اختیار بنانا اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم کا مشن ہے، فلاحی ریاست کے لیے سیاسی غلامی سے نجات ضروری ہے۔