تاجر ایم پی امیدواروں کے حق میں پینل ووٹ کاسٹ کریں ، حنیف لاکھانی

524

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے سالانہ انتخابات برائے2021میں برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل سے نائب صدر کے امیدوار محمدحنیف لاکھانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجودصدر انجم نثار کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی نے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کی جانب بھرپور توجہ دی اور ان مسائل کو حکومت تک پہنچایا،کئی اہم مسئلے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انجم نثارنے حل کرائے ،30 دسمبر کو ہونے والے نئے الیکشن میںبزنس مین پینل کی قیادت صدارتی امیدوار میاں ناصر حیات مگوں سمیت گروپ کے تمام امیدواروں کی بھرپور کامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری فیڈریشن انتخابات میں بی ایم پی امیدواروں کے حق میں پینل ووٹ کاسٹ کرے تاکہ ایک مضبوط قیادت ایف پی سی سی آئی ہرسطح پر اور حکومت کے ہرفورم پر بزنس کمیونٹی کی آواز کو بلند کیاجاسکے، ان کے مسائل پہنچاکر حل کرانے کی کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایم پی کے چیئرمین اور فیڈریشن چیمبر کے صدر انجم نثارنے وعدے کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے تمام ممبرزچیمبرز اور ایسوسی ایشنزکی فیس20فیصد کم کرادی ہیں اور یہ کام بزنس کمیونٹی کے اجتماعی مفاد میں کیا گیا ہے۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ بزنس مینل پینل کے صدارتی امیدوار میاں ناصر حیات مگوں قابل ترین امیدوار ہیں۔