پاکستان اسٹاک:39کروڑ77لاکھ92ہزار982شیئرز کا کاروبار ہوا

291

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص میںمندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41 ہزارکی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 223.94 پوائنٹس کی کمی سے 40807.09پوائنٹس کی سطح پر آگیا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب7کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوگئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت2.20فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیااور کورونا وائرس کے پھیلائو اور لاک ڈائون کے حوالے سے معاشی خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار تذبذب کاشکار نظر آئے جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40751 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 223.94 کے اضافے سے40807.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔