بھارتی جنگی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ

310

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کا ایک پائلٹ لاپتا جبکہ دوسرے کو تلاش کر لیا گیا۔طیارہ بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا۔واضح رہے کہ رواں سال بھارت کا تیسرا مگ29 تباہ ہوا ہے، گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔