غیر قانونی تعمیرات :چیف سیکرٹری سندھ و دیگر سے جواب طلب

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کو کام سے روک دیا ،سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے، این او سی جاری نہ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر سے 16 دسمبر کو جواب طلب کرلیا، جمشید ٹاؤن کے مکین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ایس بی سی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی سے متعلق ڈی جی ایس بی سی اے نے کمیٹی تشکیل دی تھی ،سیکرٹری بلدیات نے 17 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کرکے کمیٹی کو کام کرنے سے روکا دیا ہے، کمیٹی بنانے اور اسے معطل کرنے کا اختیار ڈی جی ایس بی سی اے کے پاس ہے، اس وقت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی مستقل ڈی جی نہیں ہے، کمیٹی کو غیر قانونی تعمیرات، غیر رجسٹرڈ بلڈرز کی نشاندہی کرنی تھی، کمیٹی کو کام کرنے سے روکنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی بھی رک گئی ہے، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔