ملکی ز رمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 55کروڑڈالرز کو عبورکرگئے

878

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب55 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق20 نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 48 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔