ام رباب اہلِ خانہ قتل کیس؛ ‘ملزم کو ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا’

1094

اہل ِ خانہ کے قتل کے مرکزی ملزم  کی گرفتار ی پر درخواست گزار ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ  ملزم کو ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں  ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سندھ پولیس 2 مفروروں کو بھی گرفتار نہیں کرسکتی؟

 ام رباب چانڈیو نے کہا کہ ملزم کو ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، جاگیردار وڈیروں کیخلاف ملزمان کی سہولت کاری پرکارروائی نہیں ہوئی عدالت جاتی ہوں تو وڈیرے میرا راستہ روکتے ہیں، پیپلزپارٹی کےدونوں ایم پی ایز ملزم ہیں،ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو۔

گزشتہ روز سندھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار تھا، ملزم ذوالفقار چانڈیو کو بلوچستان سے کشمور منتقل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے دباؤ پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار چانڈیو کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

واضح رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں مبینہ طور پر17جنوری 2018 کو فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا گیا تھا۔