دنیا بھر میں کورونا اموات کی تعداد 14لاکھ سے زائد ہوگئی

626

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 14لاکھ37ہزار840 ہوگئی۔

دنیا بھر میں ہر منت پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6کروڑ 13لاکھ  8ہزار613 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 4کروڑ23لاکھ96ہزار651 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں1کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار676 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ69ہزار555 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 93 لاکھ 9 ہزار871 افراد متاثر، 1لاکھ 35 ہزار 752 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 62 لاکھ 4 ہزار570 اور اموات 1لاکھ71 ہزار497ستک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 21 لاکھ87 ہزار990افراد متاثر، اموات38ہزار062، پیرو میں9 لاکھ 56ہزار 347، اموات 35 ہزار785، سائوتھ افریقہ میں 7لاکھ 78ہزار571، اموات کی تعداد 21ہزار289 ، کولمبیا میں 12 لاکھ 80 ہزار 487 افراد متاثر، اموات کی تعداد 36 ہزار 29 ہوگئی۔

دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد 1لاکھ 4ہزار242، اسپین میں اموات 44 ہزار374، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد6ہزار524 افراد، سعودی عرب میں 5ہزار840 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔