ڈیجیٹل پروگرام کےفراڈسے بچانے کیلئےمہم چلائی جارہی ہے، ثانیہ نشتر

769

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر ک کا کہنا ہے کہ احساس ڈیجیٹل پروگرام کے نام پر سادہ لوح عوام کو فراڈسے بچانے کیلئےعوامی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، عوامی آگاہی کیلئےمختلف اداروں کےسربراہان کےساتھ ریڈیوپروگرام کیےجارہےہیں۔

احساس کفالت پروگرام  کی تقریب میں وزیراعظم نے شرکت کی، جس میں ثانیہ نشتر نے پروگرامز کے بارے میں مکمل بریفنگ دی، جہاں وزیراعظم نےاحساس کفالت توسیع پروگرام کےحوالےسےمختلف سوالات بھی کیے۔

ثانیہ نشتر نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کی سہولت کیلئے احساس ڈیجیٹل پروگرام متعارف کرایا گیا، سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چکرنہیں لگانے پڑیں گے، کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے انہوں مزید کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مختلف مسائل کو حل کرلیا،رجسٹرڈمستحق کی وفات کےبعدوارث کےاندراج کابھی لائحہ عمل مرتب کرلیاگیاہے۔