بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری، مسافر دو کیٹیگریز میں تقسیم

506

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو 3 کے بجائے 2 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اس حوالے سے کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کے کے 22 کر دی گئی جبکہ کیٹیگری اے میں سعودی عرب، نائجیریا، سنگا پور، سعودی عرب، ویتنام، مالدیپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساوتھ کوریا اورچین کے ممالک شامل ہیں اورکیٹیگری اے والے ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنی ہوگا اورکیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی اورڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے موجودہ وبا کے حوالے سے ٹیسٹ ملک بھرکے تمام بڑے ائیر پورٹس پر ہی دوبارہ ہونگے۔ یہ اس حوالے سے کیا جا رہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مسافرودیگرلوگ محفوظ رہ سکیں۔