افغان حکومت کو اپنے دشمنوں سے باخبر رہنا ہوگا: وزیر خارجہ

316
باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کابل میں حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ افغان حکومت کو دشمنوں سے باخبر رہنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات میں کیے۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا۔ خطے میں دیرپا امن، پرامن افغانستان سے جڑا ہے۔

وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے فروغ اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا موقع ہے تاہم دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہوگا۔ پاکستان دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد واپسی کا خواہاں ہے۔