وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے وزیراعلی کا انتخاب کرلیا

489

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بنانے کی منظوری دی گئی، خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

خالد خورشید نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،ان کاوزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا،وزیراعظم نے مرکزی اورگلگت بلتستان قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے مشاورت کے بعد نام فائنل کیا۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی گلگت بلتستان میں 22، پیپلز پارٹی5،مسلم لیگ کے 3،مجلس وحدت مسلمین، جے یوآئی کی ایک ایک نشست ہے،اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک آزاد رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔