بلاول صاحب! خود کی طرح عوام کا بھی خیال کیجیے، شہبازگل

201

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا، خود کی طرح عوام کا بھی خیال کیجیے۔ اپوزیشن عوام کی جانیں جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتےہوئے شہباز گل نے کہا کہ عوام کی جانیں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں، جعلی لیڈر جلسے کر کے عوام کی جانوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔