لاڑکانہ، ہینڈز کی جانب سے اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے متعلق تربیت

160

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ہینڈز این جی اوز لاڑکانہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے قبل آخری روز شہر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کبڑو، سوبھو دیرو، پھلپوٹو، سچل کالونی، شیخ زید کالونی سمیت ضلع کے 25 سے زائد اسکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں کی تعداد میں اسکول کے طلبہ و طالبات کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر ضلعی منیجر اطہر علی چنا کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے، جس سے تمام شہریوں کو بچانے کے لیے ہر ذمے دار شہری اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈز این جی اوز کی جانب سے اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق تربیت دی گئی، جلد ضلع کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادتگاہوں میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔