انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

381

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت159.35روپے سے بڑھ کر 159.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے اور قیمت فروخت189روپے پر بدستور برقرار رہی۔