جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

653

کیپ ٹائون(جسارت نیوز):جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج نیو لینڈ، کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں موجود ہے اور مہمان ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی اور3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔