انڈیکس1 4ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا

425

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1 4ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا اور41300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 91 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے بڑھ کر 75کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا، کاروباری تیزی کی وجہ سے 75فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،سرمایہ اور مالیاتی اداروں کی سیمنٹ ریفائنری ،فوڈز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہا جس کے باعث انڈیکس 40400، 40500، 40600، 40700، 40800، 40900 اور 41000 پوانٹس کی 7بالائی حدیں عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں653.49پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔