تحقیقاتی افسران ، پراسیکیوٹرز کو جدید تربیت دیتے ہیں، چیئرمین نیب

156

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے، نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید بنیادوں پر تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ نیب افسران کو مسلسل جدید طرز کی تربیت مستقل بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے جو انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کے معیار میں بہتری کا اہم جزو ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمے داریوں کی
ادائیگی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنے انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اس تناظر میں نیب افسران، اہلکاران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ بہتری یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریننگ پلان 2020ء پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے نیب افسران کیلئے منصوبہ بندی اور تربیت کی فراہمی کی ذمہ داری ہو گی اور یہ فنانشل کرائم انویسٹی گیشن، نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے صوبائی اور وفاقی اداروں کیلئے فرانزک ایگزامینیشن اینڈ پراسیکیوشن کی تربیت فراہم کرے گی۔