این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی منتقلی ظالمانہ اقدام ہے، ابوالخیر زبیر

148

حیدرآباد (نمائندہ جسارت)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی سول اسپتال سے دوسری جگہ منتقلی پر انتہائی تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سول اسپتال حیدرآبادکاوہ واحد اسپتال ہے جہاں صرف حیدرآباد کے غریب اور متوسط شہری ہی نہیںبلکہ اندرون سندھ سے بھی مریضوں کی ایک کثیرتعداد علاج کیلیے آتی ہے جن کو این آئی سی وی ڈی کے
ذریعے ایمرجنسی ،پرائمری ،پی سی آئی انجیو پلاسٹی ،انجیو گرافی، ایکوکارڈ گرافی سمیت دیگر سرجری کی سہولتیں حاصل تھیں جن سے عوام کی ایک کثیر تعداد کو محروم کردیا گیا ہے یہ ایک ظالمانہ عمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ عوام سے چھیننے کے بجائے مزید سہولتیں فراہم کرے۔انہوں نے حکومت سندھ کے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ منتقلی کا فیصلہ واپس لے کر این آئی سی وی ڈی کو دوبارہ سول اسپتال منتقل کیاجائے۔