حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دینگے، قمر زمان کائرہ

118

۔

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جنوری سے آ گے نہیں جانے دیں گے، جلسوں سے متعلق اقدامات اپوزیشن پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں حکومت کا کردار نظر آ نا چاہیے، حکومت جلسوں کے حوالے سے صرف اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بہت بڑا جنازہ تھا کیا حکومت نے کوئی اعلان کیا؟ حکومتی
ارکان اپوزیشن سے کس لہجے میں مخاطب ہوتے ہیں۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دوپہیے نہیں، قانون کی کمزوری کی بات ہوتی ہے، بتایا جائے کون مضبوط کرے گا۔ حکومت ڈرائیونگ فورس ہے کہ ذمہ داری حکومت کی ہی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا کا رویہ تلخ اور اسپیکر کا اچھا ہوتا ہے یہ حکومت کا طریقہ ہے، حکومتی کمیٹیوں میں نہ جانے کی وجہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔